بھٹکل:10/مئی (ایس اؤنیوز )فجر میں سیر وتفریح کے لئے نکلا ایک شخص اچانک غش کھا کر نیچے گرکر ہلاک ہونے کا واقعہ تعلقہ کے مرڈیشور میں پیش آیا۔
مہلوک کی شناخت قومی شاہراہ توسیع کام کا کانٹراکٹ کمپنی آئی آر بی کمپنی کے انجنئیر گجرات سے تعلق رکھنے والے شبیر بھائی ابن شراف علی (65) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس معاملے میں ششی دھر نایکر نے پولس کو شکایت دی ہے۔ مرڈیشور پولس تھانے میں کیس درج کرلینےکے بعد جانچ کی جارہی ہے۔